جلد ہی صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرسکیں گے

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2022

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس میں لنکس کا پری ویو کے متعلق متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹ کے بعد اب اسٹیٹس کے حوالے سے ایک اور فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ میں واٹس ایپ بیٹا کی اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی۔

شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے فیچر کی مدد سے تحریری اسٹیٹس کے ساتھ 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

جس طرح چیٹ میں وائس نوٹ کےلیے مائک کا نشان بنا آتا ہے ویسے ہیں اسٹیٹس میں مائک کا نشان موجود ہوگا جس کو دبا کر وائس نوٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے یہ وائس اسٹیٹس صرف ان لوگوں کے ساتھ شیئر ہوگا جن کے ساتھ صارفین پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال کرتے ہوئے یہ اسٹیٹس شیئر کرنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ یہ اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرنے کی سہولت کے دستیاب ہونے کے متعلق تاریخ کا حتمی طور پر نہیں بتایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔