حکومت قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہی، سراج الحق

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو یا پی ڈی ایم کی ، دونوں ہی قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں، قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے، حکومت کی چشم پوشی کی وجہ سے آج بھی قادیانی اہم حکومتی عہدوں پر موجود ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جھوٹ اور پراپیگنڈا پر مبنی سیاست خطرنا ک ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں کی مکمل ناکامی کی وجہ سے ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی ،فلاحی اور خوشحال بنائیں گی، جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے جو ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔