لاہور میں ڈھائی سالہ بچے کا اغوا و قتل، 15 مشکوک افراد گرفتار

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
بچے کی لاش کی تصویر (فوٹو : پنجاب پولیس)

بچے کی لاش کی تصویر (فوٹو : پنجاب پولیس)

لاہور پولیس نے کمسن بچے ذیشان کے اغوا و قتل کے جرم میں 15 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل چوہنگ میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران ڈھائی سالہ ذیشان لاپتا ہوگیا تھا جس کی لاش بعدازاں قبرستان سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ پڑھیں :لاہور میں گھر کے باہر کھیلنے والا کمسن بچہ اغوا کے بعد قتل

پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور اس دوران 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، حتمی ملزم کے تعین کے لیے فرانزک شواہد پر تفتیش ہورہی ہے۔

پولیس کے مطابق کمسن بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے، سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، والد کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔