بولٹن مارکیٹ، کسٹمز نے کروڑوں کی سگریٹ، گٹکا اور تمباکو پکڑ لیا

احتشام مفتی  جمعرات 1 دسمبر 2022
کسٹمز اے ایس او ٹیم کوکارروائی میں مزاحمت اورہوائی فائرنگ کا سامناکرناپڑا،کسٹمز افسران اورمزدورمعمولی زخمی ہوگئے۔ فوٹو : فائل

کسٹمز اے ایس او ٹیم کوکارروائی میں مزاحمت اورہوائی فائرنگ کا سامناکرناپڑا،کسٹمز افسران اورمزدورمعمولی زخمی ہوگئے۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران بولٹن مارکیٹ پر چھاپے میں بھاری مالیت کی اسمگل اشیا برآمد کرلی گئیں۔

کسٹمز اینٹی اسمگلنگ کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ چھاپے میں بینسن، ڈن ہل سگریٹس، بھارتی گٹکا اور ذائقہ دار تمباکو برآمد گیا ہے جس کی مالیت 4کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اے ایس او ٹیم کو چھاپے میں زبردست مزاحمت اور ہوائی فائرنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں کسٹمز حکام اور مزدور معمولی زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔