ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 دسمبر 2022
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.16 فیصد کی معمولی کمی کے باوجود ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافی ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ماچس 1.32 فیصد، آلو1.65، نمک1.32 فیصد، چائے کی پتی 1.72 فیصد اور ایری سکس چاول1.23 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چکن1.71 فیصد، ٹماٹر12.26 فیصد، پیاز 2.79 فیصد، دال چنا 0.68، دال مسور0.64 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 0.38 فیصد اور ایل پی جی 0.42 فیصد سستی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر2022 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.16فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہگائی کی شرح 30.56رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔