اسرائیلی صدر بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت بن گئے

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
—فوٹو: اے ایف پی

—فوٹو: اے ایف پی

منامہ: اسرائیلی صدر خلیجی ریاست بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی سربراہ مملکت بن گئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​2020 میں تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد اتوار کو بحرین کا دورہ کیا۔ اسرائیلی صدر نے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی (بی این اے) نے بتایا کہ انہوں نے علاقائی سلامتی اور “دونوں ممالک میں نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان رابطے کی حوصلہ افزائی کے طریقوں” سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ 2020 میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور مراکش نے 2020 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سربراہی میں مذاکرات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لے آئے تھے۔

اسرائیلی صدر نے کہا کہ ہرزوگ نے ​​کہا کہ میں اپنے خطے کی مزید ریاستوں سے مشرق وسطیٰ کو مضبوط کرتے ہوئے اس شراکت میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتا ہوں، مشرق وسطیٰ کے امن کے دائرے میں توسیع انتہائی اہم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔