ایس ایچ او بن قاسم اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

  کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر نے ایس ایچ او بن قاسم کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور دیگر شکایات پر معطل کر کے ایک درجے تنزلی بھی کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر عرفان بہادر نے ایس ایچ او بن قاسم انسپکٹر ملک اشرف اعوان کو معطل کر کے عہدے میں ایک درجے تنزلی بھی کر دی۔

اس حوالے سے عرفان بہادر نے بتایا کہ تھانیدار کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور دیگر شکایات کے الزام میں معطل کیا ہے اور اس حوالے سے ان کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم نے خفیہ نگرانی اور انکوائری کے بعد جو رپورٹ مرتب کی اس کی روشنی میں ایس ایچ او کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ایک درجے تنزلی بھی کر دی۔

انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں اخیتارات ناجائز استعمال اور آرگنائز کرائم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا اور جو بھی اس کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف محکمہ جاتی اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔