مانسہرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچے جاں بحق 2 زخمی

حالیہ بارشوں کے باعث زمین کچی ہونے کی وجہ سے نواحی گاؤں بٹریر میں مٹی کا تودہ گرا


ویب ڈیسک April 01, 2014
حالیہ بارشوں کے باعث زمین کچی ہونے کی وجہ سے نواحی گاؤں بٹریر میں مٹی کا تودہ گرا۔ فوٹو؛ فائل

نواحی گاؤں بٹریر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کم سن بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث زمین کچی ہونے کی وجہ سے نواحی گاؤں بٹریر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر مانسہرہ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے قانونی کارروائی کے بعدبچوں کی لاشیں ورثاکے حوالے کردیں۔

مقبول خبریں