الیکشن کمیشن کا پارٹی آئین میں تبدیلی پر پی ٹی آئی کو نوٹس

ویب ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
(ٖفوٹو: فائل)

(ٖفوٹو: فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔