فیفا ورلڈکپ؛ میسی کی فائنل میں شرکت مشکوک

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2022
(تصویر: گیتی ایمیجز)

(تصویر: گیتی ایمیجز)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل ہونے والے ٹریننگ سیشن میں ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کی عدم شرکت نے انجری کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والےحتمی مقابلے سے قبل ارجنٹینا کی ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا جس میں میسی شریک نہیں ہوئے۔

منگل کے روز لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کی فتح کی بنیاد رکھنے والے کپتان لائنل میسی کو میچ کے اختتام پر ہیمسٹرنگ تھامے دیکھا گیا تھا۔

تاہم، میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے خلاف فائنل تک وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ارجنٹینا کےگول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کے مطابق میسی ورلڈ کپ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میسی کے لیے نیدرلینڈز کے خلاف 120 منٹ کھیلنا مشکل تھا لیکن میسی ہر گیم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جسمانی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی ہیں جو تواتر کے ساتھ میچ جیتتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔