سانگھڑ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

حکام کی جانب سے ابتدائی طور پر 2 ہزار بیرل خام تیل اور 13 لاکھ مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے


ویب ڈیسک December 19, 2022
فوٹو فائل

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جہاں ابتدائی طور پر 2 ہزار بیرل خام تیل یومیہ اور 13 لاکھ مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مقبول خبریں