پشاور میں بین الاقوامی میچ کے انعقاد کیلئے افغان ٹیم کو دعوت دینے کا فیصلہ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 22 دسمبر 2022
پشاور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ شہر ہے،م یہاں غیر ملکی میچ ہونا ضروری ہے، صوبائی وزیر کھیل (فوٹو: ٹوئٹر)

پشاور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ شہر ہے،م یہاں غیر ملکی میچ ہونا ضروری ہے، صوبائی وزیر کھیل (فوٹو: ٹوئٹر)

خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور میں بین الاقوامی میچ کے انعقاد کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کو دورہ پشاور کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ پشاور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ شہر ہے اس لیے ایک غیر ملکی میچ ہونا ضروری ہے چاہے وہ نمائشی ہی کیوں نہ ہو۔ شہر میں دو بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بن رہے ہیں ارباب نیاز مکمل ہونے والا ہے جبکہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہے۔

کرکٹ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے وزیراعظم شبہاز شریف اب پی سی بی چیرمین رمیز راجا کو ہٹا رہے ہیں ان سے ملکی معشیت تو چھوڑیں کرکٹ بھی نہیں سنبھالی جارہی، ان کے دور میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں: حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجا کی جانب سے پشاور کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ فلیگ زون یعنی غیر ملکی کھلاڑی نہیں کھیل سکتے کے بیان کے بعد خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور میں غیر ملکی کرکٹ میچ کے انعقاد کے لیے پی سی بی سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔