وزیر داخلہ کا ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو 'تمغہ شجاعت' دینے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022

 اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے غیر معمولی جراٗت و بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے وفاقی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، عدیل حسین کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شہید کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے نقد دئیے جائیں گے، اس کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے جب کہ عدیل حسین شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔