کنگنا رناوت کی فلم ’’ریوالور رانی‘‘کا ٹائٹل سانگ جاری

سائی کبیر شری واستو کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم 11 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


APP April 04, 2014
سائی کبیر شری واستو کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم 11 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کی فلم '' ریوالور رانی ''کا ٹائٹل سانگ جاری کر دیا گیا۔

اوشا اوتھپ کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کی وڈیو میں کنگنا راناوت اسلحے کے زور پر دہشت پھیلاتی اور اپنی دلکش اداؤں کے جلوے دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ فلم میں وہ ایسی رانی کا کر دار ادا کر رہی ہیں جو ایک سیاسی پارٹی کی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلحے کے زور پر کام کراتی اور بات کر تی ہے۔سائی کبیر شری واستو کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم 11 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں