بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو کار حادثے میں کہاں کہاں چوٹیں آئیں؟

ویب ڈیسک  جمعـء 30 دسمبر 2022
بھارتی کرکٹر گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ کر بمشکل باہر نکل سکے (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی کرکٹر گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ کر بمشکل باہر نکل سکے (فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت جمعہ کی الصبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، انہیں ماتھے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی کو اسوقت حادثہ پیش آیا جب انکی آنکھ لگ گئی تھی اور کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکراگئی، حادثے کے فوری بعد کرکٹر ونڈ اسکرین توڑ کر باہر آئے اور پولیس کو اطلاع دیم جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28 سالہ کرکٹر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ہوش میں ہیں، پنت کی ماتھے پر دو کٹ آئے ہیں جبکہ دائیں گھٹے، کلائی، پیر اور پیٹھ پر رگڑ کی وجہ سے چوٹیں آئی ہیں۔ کرکٹر میکس اسپتال دہرادون میں زیر علاج ہیں، جہاں انکا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

رشبھ پنت سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے تمام فارمیٹس میں بھارت کے وکٹ کیپر کے طور پر ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ رشبھ پنت کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔