میجر جنرل ظہیر احمد پاکستان اسٹیل کے چیئرمین مقرر

نئے چیئرمین کو پاکستان اسٹیل کی بحالی کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے


INP April 04, 2014
نئے چیئرمین کو پاکستان اسٹیل کی بحالی کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بڑے قومی اداروں کے سربراہوں کے خالی عہدوں پر تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم نے میجر جنرل رٹائرڈ ظہیر احمدکو پاکستان اسٹیل کا چیئرمین مقرر کردیا۔ وزیراعظم آفس کے اعلان کے مطابق پاک فوج کی انجینئرنگ کور کے رٹائرڈ میجر جنرل ظہیر احمد کو پاکستان اسٹیل ملز کا نیا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کو پاکستان اسٹیل کی بحالی کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جلد اسٹیل مل کے لیے پیکیج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

 

مقبول خبریں