چوہدری نثار نے طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں طالبان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان اگلی ملاقات کا دن طے کیا جائے گا


ویب ڈیسک April 04, 2014
طالبان کے ساتھ مذاکرات میں جلد پیش رفت کا امکان ہے۔ ذرائع. فوٹو: فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے طالبان سے امن مذاکرات کے سلسلے میں بنائی جانے والی طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں طالبان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان اگلی ملاقات کا دن طے کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں جلد پیش رفت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کا اجلاس گزشتہ روز طلب کررکھا تھا جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونےوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور طالبان نے بھی جنگ بندی میں 10 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

مقبول خبریں