پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ وہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں رانا ثنا اللہ

کوشش کرتے رہے نمبرز پورے ہوجائیں جب نمبرز پورے نہ ہوئے تو اجلاس کو کل تک ملتوی کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک January 09, 2023
(فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ آپ وزیراعلی نہیں ہیں، ان کے پاس نمبر ہوتا تو مسئلہ حل ہوجاتا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کرتے رہے نمبر پورا ہوجائے جب نمبر پورا نہ ہوا تو اجلاس کو کل تک ملتوی کیا گیا، عمران خان 11 سے پہلے اعتماد ووٹ کےلئے بضد اور پرویز الہی گریزاں ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک سو چھیاسی کا نمبر نہیں ایک سو چوہتر کا نمبر ہے، ہمارےپاس اکثریتی نمبر ہے 179ممبرز پورے تھے جسے ثابت بھی کیا کل تک 180 ہوجائے، اس وقت 180-175کی بات ہے کل دوبارہ اجلاس بلا کر دائو لگائیں گے۔

انہوں نے کہا وزیر اعلی کےلئے حمزہ شہباز ہی امیدوار ہیں، اس وقت 'وزیراعلی' حمزہ شہباز کو تبدیل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، ہائی کورٹ کا احترام ہے وہ کہے کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لے،اور سپیکرکے اجلاس کو قبول نہیں کریں گے اس کےلئے صدارت پینل آف چئیرمین نیوٹرل ہو آبزروربھی تعینات کیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی سیاست کو نقصان پہنچا رہا ہے اسکی سیاست یہ ہے مخالفین کے ساتھ بیٹھوں گا نہیں مر جائوں گا، ملک کو عدم استحکام کرنے پر تلا ہوا ہے کبھی ریلیاں تو کبھی احتجاج کرتا رہتا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی کی حمایت نہیں کر رہی عمران خان چاہتے ہیں وہ ان کی سرپرستی کریں، عمران خان ساری سیاسی جماعتوں سے لڑ رہا ہے اجلاس اعتماد کےلئے بلایا ق لیگ سے بھی جھگڑا کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں