اے آر رحمان نے آسکر ایوارڈز 2023 کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

دو مرتبہ آسکر انعام جیتے والے نامور موسیقار نے تصویر کے ساتھ ایک وکٹری سائن بھی ڈالا ہے


ویب ڈیسک January 19, 2023
شہرہ آفاق مسلمان موسیقار دو مرتبہ آسکر جیت چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارت کے شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے آسکر ایوارڈز 2023 کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر اکیڈمی کی طرف سے موصول ہونے والی ای میل پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے۔

دو مرتبہ آسکر انعام جیتے والے نامور موسیقار نے تصویر کے ساتھ ایک وکٹری سائن بھی ڈالا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by ARR (@arrahman)






آسکر اکیڈمی کی طرف سے دی گئی ہدایت میں لکھا ہے ''بہت شکریہ، آپ کا ووٹ موصول ہوگیا ہے، اپنے ووٹنگ فیصلے کو مخفی رکھیے، یہ ہمارے عمل کی شفافیت اور ایمانداری کیلئے ضروری ہے''۔

اے آر رحمان کی طرف سے پوسٹ کے بعد اکیڈمی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اسے دل والے ایموجیز کے ذریعے پسند کیا ہے۔

موسیقار کے مداح متجسس ہیں کہ انہوں نے کس کو ووٹ دیا ہے، کچھ افراد نے قیاس کیا کہ انہوں نے 'آر آر آر' کو ووٹ دیا ہے جبکہ بعض کا خیال تھا کہ انہوں نے مانی رتنم کی 'پونین سیلون 1' کو ووٹ دیا ہے کیوں کہ اس فلم کا میوزک انہوں نے ہی بنایا ہے۔
string(2) "US" bool(true)

مقبول خبریں