لاہور میں پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والا امیر زادہ گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جنوری 2023
نواب ٹاؤن پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

نواب ٹاؤن پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 لاہور: پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے امیر زادے کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر امیر زادے کی ریڑھی بان سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ نواب ٹاؤن پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزم عرفان خان کے خلاف دھمکیاں دینے اور  نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان خان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے پھیری والے کی دال سویاں سڑک پر پھینک دی تھیں۔ سوشل میڈیا کی ویڈیو پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے نوٹس لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔