پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2023
(فائل : فوٹو)

(فائل : فوٹو)

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس ہوا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز پاور بریک ڈاؤن کے سبب عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے احکامات کے بعد پاور بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر ارکان کو بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔