سعودی عرب میں ملازمین کے اوقات کار سے متعلق اہم ہدایات جاری

ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوسکتا


ویب ڈیسک January 29, 2023
سعودی عرب میں ملازمین کے اوقات کار مقرر؛ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا ہے کہ ملازمین سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا اور ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ ہونا چاہیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے وضاحت کی کہ بغیر وقفے کے مسلسل 5 گھنٹے تک کام کرانا مناسب نہیں۔ پانچ گھنٹے کے دوران ایک گھنٹا وقفہ ہونا چاہیے۔

وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور ماہ رمضان میں روزہ داروں کو 2 گھنٹے کی چھوٹ دینی چاہیے۔

اوور ٹائم کے حوالے سے سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا کہ یہ یومیہ 2 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے یعنی اوور ٹائم ملا کر ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 144 گھنٹے سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے یہ بیان اس وقت جاری کیا ہے جب ملازمین نے کام کے دورانیہ کے حوالے سے شکایتیں کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں