نادرا شناختی کارڈ پرپورا انگریزی نام دینے سے قاصر،شہری پریشان

یعقوب ملک  منگل 8 اپريل 2014
 چھپائی میں پورے نام کی بجائے آخری نام کامخفف استعمال کیاجاتا ہے۔  فوٹو: فائل

چھپائی میں پورے نام کی بجائے آخری نام کامخفف استعمال کیاجاتا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: نادراکے نظام میں خرابی کی وجہ سے لمبے ناموں والے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈمیں انگریزی میں اپنامکمل نام چھپوانے میں شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

کیونکہ چھپائی میں ان کے پورے نام کی بجائے آخری نام کامخفف استعمال کیاجاتا ہے۔ یہ بہت منفردمسئلہ ہے جوایک طالبعلم کی شکایت کے ذریعے علم میں آیاہے جسے نادرا نظام میں خرابی کی وجہ سے کافی مشکلات اٹھانا پڑی کیونکہ سافٹ ویئرمیں جگہ کی کمی کے باعث شناختی کارڈ میں اسکا انگریزی میں مکمل نام نہیں لکھا جاسکتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔