میں بھی ’’کرن‘‘ کے شو کا شکار ہو گئیعالیہ بھٹ

شومیں ہنسی مذاق ہوتا رہتا ہے ،رنبیر پسند ہیں، لیکن ان سے شادی کاکوئی ارادہ نہیں


Showbiz Desk April 08, 2014
ممبئی: بھارتی مصنف چیتن بھگت اپنی کتاب ’’ٹو سٹیٹس‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر اداکار ارجن کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ فوٹو : فائل

کرن جوہر کے چیٹ شو ''کافی وِد کرن'' میں کھلے عام رنبیر کپور سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد عالیہ بھٹ صفائی پیش کرتی پھر رہی ہیں۔

اپنی آنے والی فلم ''ٹوسٹیٹس'' کی تشہیر کے دوران جب ان سے پوچھا گیا تو وہ بولیں کہ کہاں میری عمر اور کہاں رنبیر کی۔ میں تو ان سے بہت چھوٹی ہوں۔ وہ تو میں نے بس ایک پرستار کے طور پر آہیں بھرتے ہوئے بول دیا تھا۔ انھوں نے کہا:مجھے رنبیر پسند ہیں، لیکن ان سے میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کرن کے شو پر مستی مذاق ہوتا رہتا ہے اور اسی لیے آرٹسٹ پھنس جاتے ہیں۔ میں بھی کرن کے شو کا شکار ہو گئی۔

مقبول خبریں