پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج

پولیس اہل کاروں کو ڈیرے کے اندر یرغمال بنایا گیا، اندھا دھند فائرنگ کی، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 12 دفعات شامل


ویب ڈیسک February 04, 2023
رکن اسمبلی اور ساتھیوں نے چھاپے کے دوران اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا،ا یف آئی آر (فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت 12 دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق سابق ایم پی اے شبیر گجر اور خالد گجر نے پولیس چھاپے کے دوران کلاشنکوف سمیت جدید اسلحہ پولیس اہلکاروں پر تان لیا۔ دونوں رہنماؤں کے ساتھیوں نے سرکاری گاڑی پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو ڈیرے کے اندر یرغمال بنایا گیا، خالد گجر، شبیر گجر اور عادل گجر نے رائیونڈ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ مزید نفری طلب کر کے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن سے کلاشنکوف اور گولیاں قبضے میں لی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں