پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: نگراں حکومت پنجاب نے 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

تبدیل و تعینات کیے جانے والوں میں دو صوبائی سیکریٹریز، ایک ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سیکریٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر رینک کے 60 آفیسرز بھی شامل ہیں۔

سہیل اشرف سیکریٹری انڈسٹریز، کامرس، انوسیسٹمنٹ اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے سیکریٹری مواصلات اینڈ تعمیرات تعینات کر دیا۔

اسد اللہ فیض سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو سیکریٹری انڈسٹریز، کامرس، انوسیسٹمنٹ اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔