پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیے۔

ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس جواد حسن نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور استدعا کی کہ درخواست پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیا جائے۔

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے پنجاب میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرنے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرچکا ہے، نگراں حکومت متعلقہ حلقوں میں بھی تقرر و تبادلے کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔