باہوبلی اسٹار پربھاس اور کریتی سینن نے منگنی کرلی؟

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ممبئی: سوشل میڈیا پر افواہیں گرد ش کر رہی ہیں کہ باہوبلی اسٹار پربھاس اور کریتی سینن آئندہ ہفتے منگنی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس اپنی ساتھی اداکارہ کریتی سینن سے جلد  منگنی کرنے لیں گے جو پہلی مرتبہ اب کے ساتھ نئی فلم ’آدی پورش‘ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

کچھ دن قبل ایک رئیلٹی شو میں ورون دھون نے بھی کریتی اور پربھاس کے درمیان جاری تعلقات کی طرف اشارہ کر کے ان افواہوں کو ہوا دی تھی کہ پربھاس اور کریتی سینن کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ نے منگنی کی افواہوں کو جنم دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پربھاس اور کریتی اگلے ہفتے مالدیپ میں منگنی کریں گے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by Prabhas (@actorprabhas)

تاہم اب ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے 43 سالہ اداکار پربھاس کی  ٹیم نے بھارتی میڈیا کو دیئے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ جوڑی صرف دوست ہیں اور ان کی منگنی کے بارے میں خبریں درست نہیں ہیں پربھاس اور کریتی صرف دوست ہیں۔

تاہم مداحوں کی جانب سے ان دونوں اسٹارز کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جارہا ہے، یہ خوبصورت جوڑی پہلی مرتبہ رواں سال 16 جون کو سنیما گھروں میں اپنی نئی فلم ’آدی پورش‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔