وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کیلئے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی (فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کیلئے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی مفاد میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کا مطالبہ موخر کرے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو موخر کیا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کیلئے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست دی تھی کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔