یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 9 فروری 2023
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کا وفد بھی 7مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کا وفد بھی 7مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی: یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 9 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

برطانوی ہیڈ آف اسٹیٹ سیفٹی کی ٹیم کیپٹن مالکولم رسبی کی سربراہی میں کراچی پہنچی ہے،یو کے سیفٹی ٹیم 16فروری تک اپنا آڈٹ مکمل کرے گی، غیرملکی ٹیم نے شعبہ لائٹس کا آڈٹ شروع کردیا۔

دورے کے دوران برطانوی سیفٹی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی،جس میں فلائٹ اسٹینڈرڈ،سیفٹی مینجمنٹ سسٹم،ائیر وردینس سمیت دیگر اہم شعبوں کا آڈٹ شامل ہے،سی اے اے کا آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی.

برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی آڈٹ کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)پاکستان کا دورہ کرے گی،ایاسا وفد 7مارچ کوکراچی پہنچے گا، جن کی جانب سے پی آئی اے کا مکمل سیفٹی آڈت کیا جائیگا، مطمئن ہونے پریورپی ملکوں میں قومی ائرلائن کی بحالی کے امکانات روشن ہونگے۔

واضح رہے کہ ہوا بازوں کے امتحانات کیلیے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔