بچی کا ڈائپر تبدیل کرنا سیکھ لیا ہے رنبیر کپور کا پروگرام میں دلچسپ تبصرہ

میں یہ کہوں گا کہ میں ایک اچھا شوہر ہوں،رنبیر کپور


ویب ڈیسک March 14, 2023
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے(فائل فوٹو)

بھارتی اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ڈائپر تبدیل کرنا سیکھ لیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کی میزبانی میں نئے پروگرام 'What Women Want' کا ٹیزر شیئر کیا گیا جس میں ان کے کزن رنبیر کپور نے بطور مہمان شرکت کی۔

اس پروگرام میں کرینہ نے رنبیر سے ان کی نجی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ کئے جس پر رنبیر نے بھی خوب مزاحیہ جوابات دیئے۔

کرینہ نے رنبیر سے سوال کیا کہ گزشتہ سال آپ کیلئے بہت خاص رہا اس سال آپ نے شادی کی آپ باپ بھی بن گئے تو کیا آپ نے اپنی بیٹی کا ڈائپر تبدیل کیا؟







View this post on Instagram


A post shared by Mirchi Plus (@mirchiplus)




رنبیر نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈائپر تبدیل کرنا سیکھ لیا ہے مگر میں اُسے ڈکار دلانے میں زیادہ ماہر ہوں۔

پروگرام کے ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ رنبیر سے مزاحیہ انداز میں ان کی شادی کے حوالے سے بھی پوچھتی نظر آتی ہیں کہ 'وہ کون سا وقت تھا جب تم نے عالیہ کو کہا کہ تم دال چاول کھانے کیلئے تیار ہو؟'

اس سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا کہ 'میں یہ کہوں گا کہ میں ایک اچھا شوہر ہوں'۔



 

 

 

View this post on Instagram

 


A post shared by Mirchi Plus (@mirchiplus)


دوسری جانب بالی ووڈ میں اداکاروں کے قد کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کرینہ کہ پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے اداکاروں کو اداکاراؤں سے لمبا ہونا چاہیے؟

جس پر جواب میں رنبیر کپور نے کہا کہ ایسا ضروری نہیں ہے بالی ووڈ کے تینوں خان سلمان، شاہ رُخ اور عامر خان کا قد زیادہ لمبا نہیں ہے مگر تینوں ہٹ ہیں اور تمام اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔


یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد ان کی ہاں ایک بیٹی ی پیدائش ہوئی تھی۔

مقبول خبریں