میڈیٹرینیئن طرز کی غذا خواتین کو امراضِ قلب سے بچاسکتی ہے

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مارچ 2023
میڈیٹرینیئن طرز کی غذا میں لوبیا، سبز پتے، بیریاں، زیتون کا تیل، سامن مچھلیاں اور دہی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

میڈیٹرینیئن طرز کی غذا میں لوبیا، سبز پتے، بیریاں، زیتون کا تیل، سامن مچھلیاں اور دہی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

  لندن: ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ میڈیٹرینیئن طرز کی غذاؤں بالخصوص خواتین میں امراضِ قلب کی شرح کم کرسکتی ہے اور ان کا باقاعدہ استعمال اس خطرے کو 25 فیصد کم کرتا ہے۔

اس غذا میں زیتون کا تیل، دیگر مفید چکنائیاں، پھل اور سبزیوں کے علاوہ کم چکنائیوں والا گوشت شامل ہے۔ بحیرہ روم کی اطراف رہنے والی اقوام چونکہ یہ غذائیں زیادہ کھاتی ہیں اسی وجہ سے انہیں میڈیٹرینیئن ڈائٹ کہا جاتا ہے۔ اس میں یونانی دہی، بیریاں، سامن مچھلیاں، ایکسٹراورجن تیل،ہرے پتوں والی سبزیاں،  لوبیا اور کم چکنائی والا دودھ شامل ہے۔

جرنل ہارٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ہزاروں خواتین کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ تحقیق ٹیمپل یونیورسٹی آف ہارٹ ڈیزیز نے کی ہے جو 2003 سے 2021 تک جاری رہیں اور اس میں 16 چھوٹے بڑے مطالعات کو شامل کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اس میں 70 ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ پھر یہ ایک طویل مطالعہ ہے جو 12 برس تک جاری رہا جس سے معلوم ہوا کہ جو خواتین اس قسم کی غذا کو اپنا معمول بناتی ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 24 سے 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اگرچہ یہ تحقیق خواتین پر کی گئی ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ مردوں پر بھی اس کے یکساں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جس پر مزید تحقیق جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔