موقع ہونے کے باوجود پشاور زلمی نے کم اسکور کیا، بابراعظم

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 18 مارچ 2023
پچ ڈبل پیس تھی، گیند ریورس سوئنگ بھی ہوئی مگر ہمیں 185رنز بنانا چاہیے تھے، کپتان پشاور زلمی۔ فوٹو: پی سی بی

پچ ڈبل پیس تھی، گیند ریورس سوئنگ بھی ہوئی مگر ہمیں 185رنز بنانا چاہیے تھے، کپتان پشاور زلمی۔ فوٹو: پی سی بی

 لاہور: کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ موقع ہونے کے باوجود پشاور زلمی نے کم اسکور کیا۔

پی ایس ایل سیزن 8 کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ابتدائی 11اوورز میں رن ریٹ اچھا رہا مگر 11سے 15اوور میں ہم زیادہ رنز نہیں بناسکے۔

انھوں نے کہا کہ پچ ڈبل پیس تھی، گیند ریورس سوئنگ بھی ہوئی مگر ہمیں 185رنز بنانا چاہیے تھے،آخر میں ہماری بولنگ بھی قلندرز کی بیٹنگ پر قابو نہیں پاسکی،8اوورز میں اچھی فیلڈنگ کا معیار آخر تک برقرار نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

دوسری جانب لاہور قلندرز کے آل رائونڈر سکندر رضا نے کہا کہ مرزا طاہر بیگ اور سیم بلنگز کی شراکت اہم رہی، غیر ضروری جارحیت دکھانے کے بجائے ہم نے اچھے اسٹروکس سے ہدف کا تعاقب جاری رکھا، اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے ُپر عزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔