پاک افغان سیریز؛ کرکٹرز کو منگل تک رپورٹ کرنے کی ہدایت

محمد یوسف انجم  اتوار 19 مارچ 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شیڈول ہے (فوٹو: فائل)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شیڈول ہے (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے اختتام کے بعد قومی کرکٹرز کیلئے افغانستان کے خلاف سیریز کے امتحان سے گزرنا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کےخلاف سیریز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کو منگل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

منگل کو شارجہ روانگی سے قبل قومی ٹیم کیلئے نامزد کپتان شاداب خان پریس کانفرنس کریں گے جبکہ رات گئے قومی ٹیم دبئی روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 24، 26 اور 27 مارچ کو 3 ٹی20 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

پاک افغان ٹی20 سیریز کیلئے بورڈ کی جانب سے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان اور حارث رؤف کو آرام کروایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔