شوبز انڈسٹری میں آئی تو سب نے مشورہ دیا ناک کی سرجری کروا لو، ماہرہ خان

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پاکستان شوبز میں قدم رکھا تو انڈسٹری کے لوگوں نے انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا۔

حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں ماہرہ نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

نشست کے دوران میزبا ن معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ سوال کیا کہ اُن میں اور شاہ رُخ خان میں سوائے ناک کے کیا ایک جیسا ہے؟

جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ  شوبز انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو لوگوں نے سب سے پہلے انہیں مشورہ دیا کہ ناک کی سرجری کروا لو۔

تاہم ماہرہ نے اس مشورے  پر عمل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’کہا کہ کبھی نہیں، اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ۔‘

شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ کا کہناتھا کہ ’شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا اور مجھے بھارت میں کام کر کے بہت اچھا لگا‘۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے2006 میں بطورِ ویڈیو جاکی (وی جے) اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔