پاکستان کیخلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

اسپورٹس رپورٹر  منگل 21 مارچ 2023
قومی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں آج شارجہ روانہ ہوگی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں آج شارجہ روانہ ہوگی (فوٹو: فائل)

پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں لیگ اسپنر راشد خان کو پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ فیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر ززئی، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ کرکٹرز کو منگل تک رپورٹ کرنے کی ہدایت

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے شاداب خان کی قیادت میں آج شارجہ روانہ ہوگی جبکہ آئی سی سی نے تلوار حامد کو سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کردیا، انکا تعلق افغانستان کرکٹ بورڈ سے ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 24 دوسرا 26 اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے۔

https://twitter.com/ACBofficials/status/1638113159956365312?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔