برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2023
واقعہ میں زخمی ہونے والے بزرگ شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا:فوٹو:سوشل میڈیا

واقعہ میں زخمی ہونے والے بزرگ شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا:فوٹو:سوشل میڈیا

  لندن: برطانیہ میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں بزرگ مسلمان کو نذر آتش کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی  ویڈیو میں بزرگ کے مسجد سے باہر نکلنے کے بعد ایک نوجوان ان سے بحث کرتا نظر آرہا ہے۔ بزرگ کے کچھ دور جانے کے بعد ان کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق 70 سالہ بزرگ کو آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بزرگ کو جیکٹ پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی گئی۔انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بزرگ کا  چہرہ آگ سے جھلس گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کی  تفتیش برطانیہ کی  انسداد دہشت گردی پولیس کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔