کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2023
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد، پولیس (فوٹو: فائل)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد، پولیس (فوٹو: فائل)

  کراچی: پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کورنگی کازوے پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جنید آحمد شیخ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے بوٹ بیسن، ڈیفنس، اختر کالونی، محمود آباد، نرسری، شاہراہِ فیصل، گلشن اقبال، جمشید کواٹرودیگرعلاقوں میں بینکوں کے باہر کیش لوٹنے کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا،

گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی مظفر بینکوں کے اندرجاکر نقدی لیکر نکلنے والے لوگوں کی نشاندہی بینکوں کے باہر اپنے دیگر ساتھیوں کو کرتا تھا جو کہ مزکورہ شخص کو مناسب جگہ پر لوٹتے تھے۔

چاروں ملزمان قبل ازیں تھانہ جات ایس آئی یو، عزیز بھٹی،گلشن اقبال، سعید آباد، ڈفینس، جمشید کواٹر اوربوٹ بیسن کے 4 ڈکیتی، 3 پولیس مقابلہ، 2 اقدام قتل، 2چوری، اسلحہ، 3 منشیات سمیت 21 مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پران کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت ایس آئی یو میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں، ملزمان کے نام فرحان خان ولد غلام محی الدین،محمد ناصر ولد عبدالعزیز خان،علی شان ولد محمد رفیق اورمحمد مختیار ولد محمد خان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔