- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
کوئٹہ اور اس کے مضافات میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب گئے جبکہ گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔ بلوچستان کے دیگر شہروں زیارت، کان مہتر زئی اور قلعہ سیف اللہ میں برف باری ہوئی۔
پشاور شہر تیز ہواؤں اور گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے۔ پشاور اور اس کے گرد و نواح میں 2 روز قبل بھی گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔ ملتان اور گرد نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ شجاع آباد میں شدید بارش کے باعث اسکول کی دیوار گرنے سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔
بھکر، بورے والا، ساہیوال ، رجانہ، خانیوال، فورٹ عباس اور چولستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ چشتیاں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ وہاڑی میں موسلا دھار بارش کے باعث گلیاں اور بازار ندی نالوں کا مںظر پیش کرنے لگے۔چیچہ وطنی میں آندھی کے ساتھ 3 گھنٹے موسلا دھار بارش ہوئی۔ سمندری ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
جنوبی وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور خوشاب میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔