- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
لاہور/قصور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔
اچانک دورے کے دوران وزیراعظم نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے بارے میں پوچھا جبکہ وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کے لیے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے جانی۔ وزیراعظم نے شہریوں کی آراء کی روشنی میں حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔
اسکے علاوہ، وزیراعظم نے شہریوں کے لیے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات دیکھے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے جبکہ بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لیے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں بلکہ خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں، رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔
وزیراعظم مفت آٹا سینٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے اور گپ شپ بھی لگائی جبکہ وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کیے۔ وزیراعظم نے سیکریٹری فوڈ، چیف سیکریٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات میں بہتری پر شاباش دی جبکہ انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔