باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب

جین پیئر بیمبا قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کے الزام ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے تک قید میں رہے


ویب ڈیسک March 24, 2023
[فائل-فوٹو]

عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیے جانے والے سابق باغی سربراہ جین پیئر بیمبا کانگو کے وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم مقرر کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کانگو کی کابینہ میں 'ردوبدل' کے نتیجے میں بیمبا حکومت کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔ بیمبا کی تقرری کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر صدر فیلکس شسیکیڈی کی خاتون ترجمان نے کیا۔ بیمبا اور کابینہ کی دیگر تقرریاں کانگو کے صدارتی انتخابات سے 9 ماہ قبل عمل میں لائی گئی ہیں۔

جین پیئر بیمبا جو کہ 2003 اور 2006 کے درمیان کانگو کے سابق نائب صدر رہ چکے ہیں، کو آئی سی سی نے قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کے الزام ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے تک قید میں رکھا تاہم آئی سی سی کی جانب سے ہی 2018 میں انہیں غیر متوقع طور پر بری کر دیا گیا۔

بیمبا کی اہم سرکاری عہدوں پر صدارتی انتخابات سے قبل واپسی سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیمبا کی تعیناتی کا مقصد کانگو کے جنگ زدہ شمال مشرق میں، جہاں بیمبا کا باغی گروپ 1990 اور 2000 کی دہائیوں تک مقبول تھا، وہاں سے صدر کو ووٹ حاصل کرنے میں مدد مل سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں