یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار

میامی: روس اور یوکرین کے مابین جنگ کی شدت کھیلوں کے میدان پر نظر آنے لگی۔

میامی اوپن ٹینس کے دوران یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے روسی حریف اناستاسیا پاٹاپووا کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، روسی کھلاڑی نے یوکرینی پلئیر کو 1-6 اور 3-6 سے مات دی تھی۔

میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوسٹیوک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی اس وقت ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔

قبل ازیں اناستاسیا کو روسی فٹبال کلب اسپارٹک ماسکو کی شرٹ پہننے پر ورلڈ ٹینس باڈی کی جانب سے تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔