پٹھان کی شاندار کامیابی شاہ رخ خان نے مہنگی ترین کار خرید لی

بالی ووڈ کنگ کی سفید رنگ کی چمچماتی کار کو ممبئی کی سڑکوں پر چلانے کی ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک March 29, 2023
فوٹو: انڈین میڈیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پٹھان فلم کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی خوشی میں کروڑوں روپے مالیت کی نئی کار خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے رولس رائس کی کلینن بلیک بیج ایس یو وی خریدی ہے جس کی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، یہ کار کلینن کا خصوصی ایڈیشن ماڈل ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنی نئی سفید رنگ کی چمچماتی ہوئی کار کو ممبئی کی سڑکوں پر چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں انکی مخصوص 0555 والی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی تھی۔


واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے پاس پہلے ہی آڈی، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز بینز، لینڈ کروزر جیسی مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے انڈین باکس آفس سے تقریباً 541.71 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ اس نے دنیا بھر میں تقریباً 1,049 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

بھارت کی بلاک بسٹر فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ اسے 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہندوستانی جاسوس اور ایک پاکستانی ایجنٹ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا، ڈمپل کپاڈیہ اور منیش وادھوا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں