اسپانسر شپ حج اسکیم میں توقع سے کم درخواستیں، تاریخ بڑھانے پر غور

این این آئی  جمعرات 30 مارچ 2023
اسپانسر شپ حج اسکیم کیلیے 44 ہزار کے کوٹے میں ڈالرز کے ہمراہ اب تک صرف 3 ہزار 722 درخواستیں ہی موصول ہوئیں۔ (فوٹو فائل)

اسپانسر شپ حج اسکیم کیلیے 44 ہزار کے کوٹے میں ڈالرز کے ہمراہ اب تک صرف 3 ہزار 722 درخواستیں ہی موصول ہوئیں۔ (فوٹو فائل)

لاہور: اسپانسر شپ حج اسکیم میں توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع پر غور شروع کردیا۔

اسپانسر شپ حج اسکیم کیلیے 44 ہزار کے کوٹے میں ڈالرز کے ہمراہ اب تک صرف 3 ہزار 722 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے سفارتخانوں کو اسپانسر شپ حج اسکیم کی بیرون ممالک میں تشہیر کی درخواست کردی ہے۔

سیکریٹری وزرات مذہبی امور آفتاب درانی نے کہا ہے کہ درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت کوٹے کے مطابق 48 ہزار 877 عازمین درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔