الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 مارچ 2023
الخدمت کے تحت تھرپارکر کے مستحقین کو راشن فراہم کئے جارہے ہیں۔

الخدمت کے تحت تھرپارکر کے مستحقین کو راشن فراہم کئے جارہے ہیں۔

  کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی بڑے پیمانے پرمستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

الخدمت کے تحت پہلے مرحلے میں حیدرآباد، دادو،ٹھٹھہ،ٹنڈومحمد خان،تھرپارکرلاڑکانہ،نوابشاہ اورسکرنڈکے دوردراز علاقوں میں مقیم 3ہزار سے زائدمستحق خاندانوں کوراشن پیکج فراہم کئے جاچکے ہیں۔

ایک راشن پیک کی مالیت 15ہزارروپے ہے جس میں آٹا،چینی،گھی، چاول، بیسن،خشک دودھ،چائے کی پتی،شربت،کھجوراور دالوں سمیت دیگرضروری اشیاء شامل ہیں۔راشن تقسیم کےموقع پرالخدمت سندھ کےضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دورمیں غریب کےلئے دو وقت کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن روز اول سےمعاشرے کے کمزور اور سفیدپوش گھرانوں کی امدادمیں مصروف ہے۔

الخدمت کے رضاکار شفاف انداز میں سروے کے ذریعے مستحق گھرانوں کو منتخب کرکے انہیں راشن فراہم کررہے ہیں۔ مقررین کا مزیدکہناتھا کہ اس بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کو خوشیاں فراہم کرنے کےلئے مخیرحضرات کو آگے بڑھناہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔