امریکا میں 2 سالہ لاپتہ بچے کی لاش مگرمچھ کے منہ سے مل گئی

سفاک شوہر نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور پھر بچے کو بھی مار کر پھینک دیا تھا


ویب ڈیسک April 02, 2023
2 سالہ لاپتہ بچے کی لاش مگر مچھ کے منہ سے ملی؛ فوٹو: فائل

امریکا میں سفاک شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد سے ان کا 2 سالہ بچہ لاپتہ تھا جو قریبی پارک میں ایک مگر مچھ کے منہ میں مردہ حالت میں پا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا پولیس نے دہرے قتل کے الزام میں تھامس موسلے کو حراست میں لے لیا جس نے پہلے اپنی بیوی جیفری موسلے کو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا۔

تاہم خاتون کے ساتھ رہنے والا 2 سالہ بچہ لاپتہ تھا۔ پولیس نے گھر کے بعد قریبی پارک کی بھی تلاشی لی۔ اس دوران پولیس اہلکار کو مگر مچھ کے منہ میں کوئی چیز نظر آئی۔

مگر مچھ سے منہ کھلوانے کی تمام ترکیبیں ناکام ہونے کے بعد پولیس نے مگر مچھ پر فائر کیے جس سے خوف زدہ ہوکر خطرناک جانور نے منہ کھول کر بچے کو مردہ حالت میں باہر پھینک دیا۔

بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بچے کی موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں