1000 سے زائد بچوں کا پانی بھرے غبارے اچھالنے کا ریکارڈ
اسکول انتظامیہ کے مطابق موقع پر 1000 سے زائد طلبا نے 700 سے زائد غبارے پھینکے
امریکا میں ایک ہائی اسکول کے 1000 سے زائد بچوں نے پانی بھرے غباروں کو اچھالنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست نیبراسکا میں قائم اوماہا سینٹر ہائی اسکول کی انتظامیہ کے مطابق اسکول کے طلبا کو جوڑوں کی شکل میں اسکول کے فٹبال میدان میں ترتیب دی گئی۔
جوڑوں نے ایک دوسرے کی جانب غبارے پھینکے اور کامیاب تھرو کے بعد ایک قدم پیچھے جا کر دوبارہ کوشش کی۔
اسکول کے مطابق موقع پر 1000 سے زائد طلبا نے 700 سے زائد غبارے پھینکے۔
اس سے قبل میسا چوسیٹس کی ڈیئر فیلڈ اکیڈمی نے 2014 میں 902 شرکاء کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔