سربیا میں کار سوار کی راہگیروں پر فائرنگ؛ 8 ہلاک اور13 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مئ 2023
سربیا میں دو روز اسکول پر طالب علم کی فائرنگ میں 8 طلبا ہلاک ہوگئے تھے؛ فوٹو: فائل

سربیا میں دو روز اسکول پر طالب علم کی فائرنگ میں 8 طلبا ہلاک ہوگئے تھے؛ فوٹو: فائل

بلغراد: سربیا میں دو روز قبل اسکول میں فائرنگ سے 8 طلبا کی ہلاکت کے بعد آج فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 8 راہگیر ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا میں فائرنگ کے مسلسل دوسرے واقعے میں کارسوار مسلح ملزم نے جدید اور خود کار اسلحے سے راہگیروں کے ایک ٹولے پر گولیاں برسادیں۔

مسلح ملزم فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی نہ ہی مقتولین اور قاتل کے درمیان تعلق کا پتہ چل سکا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : سربیا میں 14سالہ طالبعلم کی اسکول میں فائرنگ سے 8 بچے اور گارڈ ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی دہشت گردی ہے اس میں غیرملکی سازش کے شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے والد کے پستول سے اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ اور 8 طلبا کو قتل کردیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔