افریقی ملک کانگو میں سیلاب نے تباہی مچادی ہلاکتیں 400 ہوگئیں

200 کے قریب زخمی ہیں اور 100 سے زائد لاپتہ ہیں


ویب ڈیسک May 08, 2023
کانگو میں سیلاب سے ہلاکتیں 400 سے تجاوز کرگئیں؛ فوٹو: فائل

کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں مسلسل بارشوں کے بعد دریا اُبل پڑے اور ریلے میں سیکڑوں افراد بہہ گئے جس کے نتیجے میں 401 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں 4 روز سے جاری مسلسل بارشوں میں دریاؤں کا پانی خطرناک سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔

سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ 500 سے زائد افراد تیز رفتار پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔

ریلے میں بہہ جانے، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی جب کہ 200 کے قریب زخمی ہیں۔

اب بھی 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں