کنزہ ہاشمی بھارتی ٹی وی اداکار کرن واہی کے ساتھ پراجیکٹ کریں گی
کنزہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں بھارتی اداکار کے ساتھ سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی ٹی وی ڈراموں کے اداکار کرن واہی کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
کنزہ ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں بھارتی اداکار کے ساتھ سیٹ پر اداکاری کےجوہر دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان تصاویر کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ کسی پراجیکٹ کا حصہ ہیں اور جلد دونوں اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
تاہم یہ کونسا پراجیکٹ ہے؟ کوئی ڈرامہ ہے یا اشتہار اس حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں مگر مداحوں کو اس اعلان کا بےصبری سے انتظار ہے۔
کرن واہی نے انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں'۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے بھی یہی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد ہے جبکہ پاکستان نے بھی بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Lollywoodsparkoffical Lollywoodsparkoffical (@lollywoodsparkofficial_)
ایسے میں پاکستان اداکار سرحد پار کونسے پراجیکٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں یہ جاننے کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔